بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک

راولپنڈی کے علاقے  چکری روڈ پر دو گروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد ہلاک  اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقع زمین کے تنازع پر پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے دو افراد کو فوری طبی امداد  کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ لاشیں بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی  اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس  کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقتولین کےلواحقین کو انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں بھی فراہم کی جائیں۔

Back to top button