بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سیالکوٹ ایئرپورٹ کا رن وے مرمت کیلئے 16 روز کیلئے بند

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے 16 روز کے لیے بند کردیا گیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا رن وے 5 سے 20 دسمبر تک بند رہے گا، رن وے کو مرمت کے کام کے لیے بند کیا گیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کی تمام پروازیں لاہور ائیرپورٹ سے عارضی طور پر آپریٹ ہوں گی جب کہ پی آئی اےکی پروازیں سیالکوٹ کے بجائے علامہ اقبال ائیرپورٹ لاہور سے چلیں گے۔

Back to top button