بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپریم کورٹ نے ارشد شریف قتل کا ازخود نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ  آف پاکستان  نے کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کے  قتل کیس ازخود نوٹس لے لیا۔ صحافی ارشدشریف قتل کیس کے ازخود نوٹس کی سماعت آج دن 12:30 پر  ہوگی جبکہ سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ،خارجہ،اطلاعات سمیت ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی آئی بی  اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کےصدر کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ  صحافی برادری اورعوام ارشدشریف کےقتل سے شدید تشویش کاشکارہے۔یاد رہے کہ کچھ روز قبل  سابق وزیر اعظم عمران خان نے سینیئر صحافی ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے  میں بتایا گیا تھا کہ عمران خان نے ارشد شریف کے قتل کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو بھی شیئرکی گئی ہے جس میں عمران خان کو خط لکھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان کا خط بھی پوسٹ کیا گیا ہے۔

Back to top button