بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

 متنازع ٹوئٹس اور اداروں کے خلاف بیانات پر گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اعظم سواتی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالستار کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

کوئٹہ پولیس کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کا 10 روزہ ریمانڈ طلب کیا گیا تاہم عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما قاسم خان سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ ریمانڈ منظور کیا ہے، اعظم سواتی کیا کوئی غیرملکی جاسوس ہے، انہوں نے آخر کیا کیا ہے؟

سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنا زیب نہیں دیتا۔یاد رہے کہ اعظم سواتی کو 3 روز قبل اسلام آباد سے گرفتار کرکے راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔

Back to top button