بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

خوشاب کے تھانہ سٹی جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انقعاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسدالرحمان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کا تھانہ سٹی جوہرآباد میں کھلی کچہری کا انقعاد۔ اس موقع پر ڈی پی او خوشاب نے اظہارخیال کرتےہوءے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد آپ کے مسائل کو آپ کے پاس آکر سننا ان کے فوری حل کو یقینی بنانا اور براہ راست رابطہ سے پولیس اور شہریوں کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے۔ ڈی پی او خوشاب نے لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے تاکہ ان کے مسائل کو قانون کے مطابق فوری حل کیا جا سکے۔کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے تھانہ سٹی جوہرآباد میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈی پی او خوشاب کا شکریہ ادا کیا۔

Back to top button