بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

چکوال تھوہاہمایوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

چکوال تھوہاہمایوں میں چوہدری انجم وزیر یوکے کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ جو چوہدری انجم وزیر نے اپنے والد مرحوم چوہدری وزیر خان اورتایا مرحوم چوہدری ظہور حسین کے ایصال ثواب کے لیے اپنی رہائش گاہ پر لگایا ۔چوہدری انجم وزیر نے اپنی ہمشیرہ مسز عذرا جابراور ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کے ہمراہ فیتہ کاٹ کر کیمپ کا افتتاح کیا۔

فری میڈیکل کیمپ میں معروف فزیشن ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی زیر نگرانی ڈاکٹر عائشہ اور ڈاکٹر انیلہ طارق پر مشتمل ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور نسخے تجویز کیے۔

206مریضوں نے استفادہ حاصل کیا،60مریضوں کے شوگر،33مریضوں کے یورک ایسڈ اور 43مریضوں کے کولیسٹرول ٹیسٹ بھی فری کیے گئے، ڈسپنسری میں ادویات کی تقسیم شیخ انوار الحسن نے کی نرسنگ اسسٹنٹ کے فرائض مس عظمیٰ امین نے سرانجام دیئے جبکہ لیبارٹری میں بلڈ ٹیسٹ کا فریضہ لیب ٹیکنیشن ملک علی نے سرانجام دیا۔

چوہدری انجم وزیر ہر سال پاکستان آ کر اپنے والد اور تایا کے ایصال ثواب کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتے ہیںاور حالیہ کیمپ چوتھا فری میڈیکل کیمپ تھا۔جبکہ ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کا لگایا جانے والا مذکورہ فری میڈیکل کیمپ141واں کیمپ تھا۔ مریضوں اور اہل علاقہ نے چوہدری انجم وزیرکامیڈیکل کیمپ کے انعقاد پرشکریہ ادا کیاجبکہ ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Back to top button