بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

خوشاب کے سرکاری سکولوں میں یوم والدین کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ملک احسان احمد اعوان کے احکامات کے مطابق ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں یوم والدین کی تقریبات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول کھوڑہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک اصغر علی نے کی جبکہ ممتاز علمی؛ سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی جن میں ایکس پرنسپل ملک ممتاز خان؛ ایکس ہیڈ ماسٹر ملک رشید احمد؛ ایکس ہیڈ ماسٹر ملک غلام جیلانی؛ ملک محمد عرفان ہیڈ ماسٹر ہائی سکول ہردو سوڈھی؛ ملک عبدالجبار ہیڈ ماسٹر ایلیمینٹری سکول مصطفی ا آباد؛ ملک ناصر محمود سنٹر ہیڈ ماسٹر پرائمری سکول کھوڑہ؛ ملک احمد نواز سابق مدرس ؛ چئیرمین ملک محمد مشتاق؛ ملک عارف امیر سابق بینک مینیجر ؛ پنجابی شاعر ملک ضیاء الدین ضیاء ؛ معروف کالم نگار مشتاق احمد مشتاق؛ معروف ڈرامہ نگار ملک خدا بخش ساجد نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔

یوم والدین کی تقریب میں نمائندہ والدین اور ممبران سکول کونسل بھی رونق افروز ہوئے۔ رئیس مدرسہ ملک اصغر علی نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوئے مہمانان گرامی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا انچارج بزم ادب علامہ قاری محمد اصغر معینی نے ادارے کی کارکردگی اور سکول کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔ نقابت کے فرائض ٹیچر سکول ہذا ملک محمد عثمان غازی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے ادارے کی انتظامیہ کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

Back to top button