بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

مسافر  وین گڑھے میں گرنے سے 10 بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق

 ٹول پلازہ کےقریب انڈس ہائی وے پر مسافر  وین گڑھے میں گرنے سے 10 بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق انڈس ہائی وے پر سیلابی پانی کے اخراج کے لیے کٹ لگائے گئے تھے، سیلابی صورتحال کے 2 ماہ  بعد بھی کٹ اور کھڈےکو  پُر نہیں کیا گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

 عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سیہون کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معین صدیقی نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 18 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں سوار  5 افراد کو  ریسکیو کرلیا گیا جنہیں عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹر معین کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچے،6 بچیاں اور 8خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچوں کی عمریں 10سے 15سال کے درمیان ہیں۔ڈائریکٹر عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا کہنا ہےکہ پانچ زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 2کی حالت نازک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جامشورو پولیس کو حادثے کی  جگہ  پہنچ کر ریسکیو آپریشن کی ہدایت کی ہے۔

Back to top button