بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور انیس، کراچی تئیس، پشاور سولہ، کوئٹہ پانچ، گلگت سات، مری اور مظفر آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق جموں میں موسم خشک، لیہہ اور اننت ناگ میں جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کی توقع ہے، جبکہ بارہمولہ، پلوامہ، شوپیاں اور سری نگر میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور اننت ناگ چھ ڈگری سینٹی گریڈ، شوپیاں پانچ، جموں پندرہ اور لیہہ منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button