بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا بڑا اپ سیٹ، نمیبیا نے سری لنکا کو زیر کرلیا

آسڑیلیا میں شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں بڑا اپ سیٹ، نمیبیا کی ٹیم نے سری لنکا کی ٹیم کو 55 رنز سے شکست دیکر پہلا کوالیفائنگ میچ جیت لیا ہے، تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے نمیبیا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز سکور کر ڈالے، نمیبیا کی جانب سے جان فرائی لنک نے 44 جبکہ جانس جانتھن سمٹ نے سولہ گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، سری لنکا کی جانب سے پرامود مادھوشان نے دو جبکہ مہیشن تھیکاشانکا، دوشمانتھا چمیارا، چمیکاکرونارتنے اور ہاسارنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں سری لنکا کی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا اور اس کی آدھی ٹیم صرف 74 سکور پر پویلین لوٹ گئی تھی، سری لنکا کی ٹیم کی جانب سے سب سے بہترین سکور کپتان دوسن شانکا کا رہا جنہوں نے انتیس رنز بنائے جبکہ بھانوکا راجا پاکسے بیس رنز بنا پائے، ان دو کے علاوہ کوئی بھی بیٹر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ،سری لنکا کی ٹیم 19 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی، نمیبیا کی جانب سے برناڈ ، بین شیکوگو ، جان فرائی لنک اور ڈیوڈ وایزے نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جانس جانتھن سمٹ نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزید پڑھیے  دوررہ ویسٹ انڈیز سے دستبردار ہونے والے آسڑیلوی کرکٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
Back to top button