بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

دوررہ ویسٹ انڈیز سے دستبردار ہونے والے آسڑیلوی کرکٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی

کئی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا، ٹیم میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے،کپتان

ڈیوڈ وارنر اور گلین میسکویل سمیت کئی اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے لیے کرکٹ کھیلنا ہی سب کچھ ہے، جو کھلاڑی ابھی ٹیم کے ساتھ ٹور پر جا رہے ہیں آگے بھی پہلے انہیں ہی موقع ملے گا۔

ان کا کہنا تھا یہ حقیقت ہے کہ کئی کرکٹرز کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے زیر غور نہیں لایا جائے گا، ٹیم میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو منتخب کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے موقع پر انہیں نظرانداز کرنا مشکل ہو گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی جن میں ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنز، مارکوس اسٹوئنس، کین رچرڈسن اور جے رچرڈسن دورہ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش سے دستبردار ہوئے جبکہ اسٹیون اسمتھ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں۔

Back to top button