بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب پولیس وائرلیس آپریٹرز ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے کانسٹیبل محمد اکرم ڈوگر کے اعزاز میں الوداعی پارٹی

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب پولیس وائرلیس آپریٹرز ڈسٹرکٹ خوشاب کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل محمد اکرم ڈوگر کے اعزاز میں جوہرآباد میں ایک پروقار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں سب انسپکٹر ملک عبدالقیوم انچارج سٹی کنٹرول سرگودھا اور ملک عمران حیدر ریڈرریجنل سپرویژنل آفیسر سرگودھا ریجن نے بطور مہمانان خصوصی شرکت کی جبکہ دیگرمہمانان گرامی میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ملک نورمحمد اعوان آفیسر انچارج پولیس ٹیلی کمیونیکیشن خوشاب، گورنمنٹ کالج جوہرآبادکے پروفیسر ملک محمد عرفان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ عامر رضا ،محمد وسیم خان ریسکیو آفس خوشاب اور اسسٹنٹ انسپکٹر شیخ محمد آصف نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ نظامت کے فرائض ملک سجاد حسین ڈھڈی نے بطریق احسن سر انجام دیے ۔ اس موقع پر مقررین ملک فرحت جاوید اعوان اور قمر اعجاز سمیت دیگر نے ریٹائرڈ ہونے والے کانسٹیبل محمد اکرم ڈوگر کو اپنے ڈیپارٹمنٹ کے لئے سرمایہ ء افتخار قرار دیتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا ۔ محمد اکرم ڈوگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں منعقدہ شاندار تقریب کو اپنے رفقاءے کار کی اپنے لیے بے پایاں محبت قرار دیتے ہوئے سب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ دوران تقریب محمد اکرم ڈوگر کو تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ریڈر ملک محمد جاوید اقبال ،راجہ شہزاد اکرام، ملک عطااللہ گنجیال، ملک الطاف حسین ڈھوڈھا، ملک حبیب اللہ بوڑانہ اور کامران خان کی طرف سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔

Back to top button