بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ، پاکستان کی ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست

بنگلہ دیش کے شہر سہلٹ میں جاری ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا کی ٹیم نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 رنز سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 122 رنز بنائے اور اس کی چھ کھلاڑی آئوٹ ہوئیں

سری لنکا کی جانب سے ہرشیتھا سمارا ویکرما نے 35 جبکہ انوشکا سنجی وانی نے چھبیس رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے نشرہ ساندھو نے تین جبکہ ایمن انور، ندا ڈار اور سعدیہ اقبال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

جواب میں پاکستان کی ٹیم بسمہ معروف کے 42 رنز کے باوجود بیس اوورز میں 121 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ صرف 1 رنز کے فرق سے ہار گئی، بسمہ کے علاوہ ندا ڈار نے چھبیس رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے انوکا راناویرا نے دو، سوگاندا کماری اور کاویشا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Back to top button