بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

خالصتان ریفرنڈم نہیں روک سکتے،کینیڈین حکومت کا بھارت کو جواب

خالصتان ریفرنڈم کے حوالے سے کینیڈا کی حکومت نے بھارت کو دوٹوک وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنڈم کو روکا نہیں جا سکتا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سیاسی کشیدگی کے پیش نظر مشتعل افراد نے ریفرنڈم سے قبل ایک مندر میں توڑپھوڑ کی تھی جس پر بھارتی حکومت نے کینیڈا سے کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کے مطابق اب کینیڈا نے بھارت کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ  خالصتان ریفرنڈم کو روکا نہیں جاسکتا، لوگوں کو آزادی اظہار کی اجازت ہے۔

خیال رہے کہ بھارت سے آزادی اور سکھوں کے لیے علیحدہ وطن خالصتان کے مطالبے کے لیے کینیڈا میں  آج  ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔اس سے قبل برطانیہ سمیت مختلف یورپی ممالک میں بھی سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ریفرنڈم ہو چکے ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی تھی۔

Back to top button