بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان نے جنرل باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز دیدی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کی تجویز دے دی۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک مؤخر کردینا چاہیے۔

انہوں نے تجویز دی کہ نئی حکومت نئے آرمی چیف کا انتخاب کرے۔ان کا کہنا تھاکہ میں الیکشن پر بات کرنے کیلئے تیار ہوں، میں امریکا مخالف نہیں ہوں۔توہین عدالت کیس کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھاکہ اسلام آبادہائیکورٹ میں کچھ کہنے کی اجازت ملتی تو شاید معافی مانگ لیتا۔

Back to top button