بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

ڈینگی بڑھنے لگا، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، ادویات کی بھی قلت برقرار

ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ دوسری جانب بخار کی ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ڈینگی کا مرض خطرناک صورتحال اختیار کرنے لگا ہے،کراچی میں ڈینگی سے دوسری موت رپورٹ ہوئی ہے جبکہ  شہر میں ڈینگی کے مریضوں سے اسپتالوں میں مختص وارڈز بھر گئے ہیں۔

صوبہ پنجاب میں ایک دن میں 125 سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہو گئے اور اب تک پنجاب میں ڈینگی سے 4 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب ملک کے اکثر علاقوں میں بخار کی گولی کی قلت برقرار ہے، پنجاب میں بخار کی گولی دستیاب ہی نہیں ہے  اور چار ہفتوں سے میڈیکل اسٹور والے سپلائی کے منتظر ہیں۔

 بلوچستان میں بھی ایک ماہ سے بخار کی گولی مشکل سے مل رہی ہے جبکہ  پشاور میں بخار کی گولی کے پتے کی قیمت 17 روپے سے 30 روپے تک جا پہنچی ہے۔

مزید پڑھیے  ڈی آئی جی عبداللہ شیخ پڑوسی سے گتھم گتھا ہوگئے اور اسے مکا بھی جڑ دیا
Back to top button