بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کی رائل ملٹری اکیڈمی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل ملٹری اکیڈمی لندن کا دورہ کر کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔پاک فوج کے سپہ سالار نے برطانیہ کی سینڈ ہرسٹ رائل ملٹری اکیڈمی میں ہونے والے 213 ریگولر کمیشننگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف کیڈٹس سے گفتگو بھی کی اور اس کے جذبے کو سراہا۔

رائل ملٹری اکیڈمی کے 213 ریگولر کورس میں برطانیہ کے علاوہ 26 ممالک کے 41 کیڈٹس نے بھی شرکت کی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے محمد عبداللہ اور کیڈٹ مجتبیٰ بھی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا حصہ ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ برطانوی کیڈٹس کے علاوہ 41 غیر ملکی کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہو رہے ہیں، پاس آؤٹ ہونے والے تمام کیڈٹس کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کے چیلنجر سے نمٹنے کے لیے نوجوان جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات دوستی اور باہمی احترام پر مبنی ہیں، امید ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید بلندیوں پر جائیں گے۔

خیال رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں جنہیں رائل ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

Back to top button