بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ٹی ٹی پی کمانڈر عمر خالد خراسانی کو ہلاک کردیا گیا

کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ٹی پی) کمانڈر عمر خالد خراسانی کو افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں ہلاک کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کے ہمراہ کالعدم تنظیم کے مزید 2 کمانڈرز  بھی مارے گئے، ہلاک ہونے والوں والوں میں حافظ دولت اور کمانڈر مفتی حسن شامل ہیں۔

کالعدم ٹی ٹی پی ذرائع نے عمر خالد خراسانی اور دو کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے علاقے پکتیکا میں آئی ای ڈی کا نشانہ بنے۔

Back to top button