بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم کا قطر کے امیر سے ٹیلی فونک رابطہ، تعاون بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قطر میں موجود 2 لاکھ سے زائد پاکستانی قطر اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔اس موقع پر دونوں شخصیات نے پاکستان اور قطر کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔  

Back to top button