بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے میں تبدیلی کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب تک کشمیریوں کو آزادی نہیں مل جاتی اس وقت تک کوئی پاکستانی چین سے نہیں بیٹھےگا۔

5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام پر  بلاول بھٹو نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا بھارت نے آرٹیکل370 اور  35 اے میں تبدیلی کرکےاقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو پامال کیا، تین سال گزر چکے لیکن مقبوضہ وادی کےعوام تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

پاکستانی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنےچارٹر پرعملدرآمد کرا کر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرائے، یاسین ملک اور  میر واعظ عمر فاروق سمیت تمام قید و نظربند حریت پسندوں کو رہا کیا جائے۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کہتے ہیں کہ 5 اگست 2019 کے بعد بھارت تقریباً 42 لاکھ غیر ریاستی افراد کو کشمیر کا ڈومیسائل جاری کرچکا ہے، اس کا مقصد استصواب رائے میں کشمیریوں کی آواز کو دبانا ہے، دونوں اطراف کے کشمیریوں کی آواز صرف پاکستان ہے۔

Back to top button