بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نیب قوانین میں ترامیم،تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نیب قانون میں حالیہ ترامیم کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی۔

تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے کی گئی نئی نیب ترامیم کو عدالت عظمیٰ چیلنج کردیا۔ نیب ترامیم کیخلاف درخواست چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے دائر کی گئی۔ جس میں وفاق اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نےدرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ حارث نیب ترامیم کیخلاف آرٹیکل 184/3 کی درخواست تیار کی، نیب قانون کے سیکشن 2،4،5، 6،25، 26 14،15، 21، 23 میں کی ترامیم بھی آئین کے منافی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب قانون میں یہ ترامیم آئین کے آرٹیکل 9، 14، 19A, 24, 25 کے بنیادی حقوق کے برعکس ہیں، نیب قانون میں کی گئی ان تمام ترامیم کا کالعدم قرار دیا جائے۔

Back to top button