بسم اللہ الرحمن الرحیم

کورونا وائرس

کوروناوائرس، مزید ایک شہری جاں بحق، 113نئے کیسز رپورٹ

58مریضوں کی حالت تشویشناک، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 20فیصد ریکارڈ کی گئی

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید ایک شہری جاں بحق ہو گیا ،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 113نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائر س کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 1اعشاریہ 20فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50ویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اس موذی وبا سے 1 اور مریض انتقال کر گیا۔پاکستان میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 113کیسز سامنے آئے ، مزید 85مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان بھر میں اب تک 30ہزار 384کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کل مریضوں کی تعداد 15لاکھ 32ہزار 266ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3ہزار 396زیرِ علاج مریضوں میں سے 58کی حالت تشویش ناک جبکہ کل 14لاکھ 98ہزار 486مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 9ہزار 406ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کل 2کروڑ 88لاکھ 61ہزار 676کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 7لاکھ 6 ہزار 488افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کل 25کروڑ 99لاکھ 93ہزار 241کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12کروڑ 48لاکھ 70ہزار 23افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے جبکہ 1 کروڑ 63 لاکھ 32 ہزار 926 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 78 ہزار 339 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 8 ہزار 108 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 719 مریض رپورٹ ہوئے   جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 566 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 798 ہو چکی ہے جبکہ اس سے یہاں کل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 783 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے جبکہ اب تک یہاں کل 1 ہزار 25 افراد اس وبا سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 362 مریض رپورٹ ہوئے جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 512 مریض رپورٹ ہوئے جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 753 مریض سامنے آئے  جبکہ اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے۔

Back to top button