بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سماجی تنظیم کے 4 رضاکاروں سمیت 6 افراد قتل

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں 2 مختلف واقعات میں ایک سماجی تنظیم کے 4 رضاکاروں سمیت 6 افراد قتل کردیے گئے۔

 رپورٹ کے مطابق مقامی افراد اور پولیس کا کہنا ہے کہ 2 مسلح موٹر سائیکل سواروں نے تحصیل میرعلی کے علاقے حیدرخیل میں ایک چلتی کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سماجی تنظیم ’یوتھ آف وزیرستان‘ کے 4 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے رضاکاروں کی شناخت وقار احمد داوڑ، سنید احمد داوڑ، عماد داوڑ اور اسد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، مقتولین کی لاشیں میرعلی ہسپتال منتقل کی گئیں۔

یوتھ آرگنائزیشن، فوجی آپریشن ضرب عضب کے بعد بنائی گئی تھی جس کا مقصد عسکریت پسندی سے متاثرہ خطے میں امن کی بحالی کے لیے کام کرنا تھا، سماجی تنظیم نے ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاج اور دھرنا بھی دیا تھا۔

Back to top button