بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان سے سخت سوالات، تقریب میں کارکن کی لاتوں گھونسوں سے تواضع

پاکستان تحریک انصاف کے کارکن کو عمران خان سے سوال پوچھنا مہنگا پڑگیا۔ تحریک انصاف ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کونسل راولپنڈی کی خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں تقریب کے دوران کارکن ناصف گرو نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے سوال کیا کہ’نظریاتی رہنما پارٹی سے باہر اور چاپلوس آپ کے دائیں بائیں ہیں یعنی جینوئن ورکرز باہر بیٹھے ہیں، اس ساری صورتحال میں پارٹی کیسے چلے گی؟‘۔

ناصف گرو کے سوال پر عمران خان نے وہاں موجود دیگر کارکنوں سے کہا سوال کرنے والے کو بولنے دیں۔ جس کے بعد سوال پوچھنے والے کارکن ناصف کو دیگر افراد نے گھیر کر خاموش کروانے کی کوشش کی پھر اسے لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

عمران خان سے سوال کرنے والے پارٹی کارکن ناصف کا تعلق شیخ رشید کے حلقے سے ہے، جسے پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔

Back to top button