بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے بڑے شہروں کے درجہ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور مظفرآباد میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور میں 17، کراچی میں 21، پشاور میں 15، کوئٹہ میں 5، گلگت میں 10 اور مری میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیش گوئی کے مطابق سرینگر اور جموں میں جزوی طور پر ابر آلود سے ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔ پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولا میں بھی ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور آندھی چلنے کی توقع ہے، جبکہ لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ان علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ، جموں میں 17، لیہہ میں صفر، جبکہ پلوامہ اور بارہ مولا میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button