بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

میچ کے دوران شاداب کو گلے لگانے کیلئے میدان گھسنے والے تماشائی کیخلاف مقدمہ درج

ملتان میں پاکستان اور  ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے تماشائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

دوران میچ پاکستان کی بیٹنگ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے والے تماشائی وقاص کے خلاف ایف آئی آر میں دفعہ 452 اور دفعہ 188 کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق محمد وقاص اشرف گراؤنڈ سے واپسی پر شائقین کی طرف بھاگا اور  وہاں سے فرار  ہونے کی کوشش کی جس کے باعث یہ دونوں دفعات ایف آئی آر  میں شامل کی گئی ہیں۔

اب وقاص کا جسمانی ریمانڈ ہوگا اور مزید تفتیش کی جائے گی جس کے بعد اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اننگز کے 39ویں اوور میں ایک تماشائی میدان میں داخل ہوا اورکریز  پر موجود شاداب خان کو سیلوٹ کیا جس کے بعد قومی آل راؤنڈر نے اسے گلے لگا لیا۔

شاداب خان سے ملنے کے بعد تماشائی خوشی خوشی واپس لوٹ گیا لیکن اس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

Back to top button