بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے17 افراد جابحق

ایران میں مسافر ٹرین پٹری سے اترنے سے کم از کم 17 افراد جابحق اور  متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار ٹرین ایران کے شہر مشہد سے یزد جا رہی تھی کہ اس کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت ٹرین میں 348 مسافر سوار تھے  تاہم حادثے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرین کو پیش آنے والے حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے جس میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

Back to top button