بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

علی وزیربھی قید ہے، وہ بھی نمائندہ ہے، اس پرآپ مسکرارہے ہیں،عدالت کا شیخ رشید سے مکالمہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔چیف جسٹس اسلام  آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سابق  وزیر داخلہ وکیل کے ہمراہ عدالت  میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سوال کیا کہ کیا شیخ رشید ابھی ڈی نوٹیفائی تو نہیں ہوئے؟ اس پر شیخ رشید نے بتایا کہ میں ابھی بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کا سارے پاکستان میں حکم نامہ جاری ہوا ہے، یہ پھر بھی ہر روز نیا مقدمہ درج کر دیتے ہیں، یہ بہنوں کے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں۔

اس پر عدالت نے کہا کہ علی وزیربھی قید ہے، وہ بھی نمائندہ ہے، اس پرآپ مسکرارہے ہیں، کسی بھی عوامی نمائندے کو غیرضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے۔

عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں اور پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

مزید پڑھیے  آئین کی تشریح کر سکتے ہیں اور کریں گے،چیف جسٹس
Back to top button