بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

 الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، بابرحسن بھروانہ کی بطور ممبرپنجاب اورجسٹس (ر)اکرام اللہ خان کی ممبرخیبرپختونخوا تقرری ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نئے ممبران سے حلف لیا۔ تقریب میں الیکشن کمیشن ارکان، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی، سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد اور ممبران کے اہل خانہ بھی شریک ہوئے۔ بابرحسن بھروانہ اورجسٹس (ر)اکرام اللہ خان کی حلف برداری کے بعد الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعداد مکمل ہو گئی ہے۔

Back to top button