بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جومرضی کرلیں الیکشن تب ہوگا جب ہم چاہیں گے،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان پرکہا ہےکہ ہرآئینی طریقہ اپنائیں گے، خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے نمٹنےکے لیے مشاورت کریں گے۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کرانےکا اختیار  اب ہمارا ہے، جومرضی کرلیں الیکشن تب ہوگا جب ہم چاہیں گے، ہرآئینی طریقہ اپنائیں گے، خونی مارچ نہیں ہونے دیں گے۔

وفاقی وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ  ‎چار سال ملک اور عوام کو لوٹنے والا 25 مارچ کو پھر اسلام آباد لوٹ مار کے نئے ایجنڈے کے ساتھ آرہا ہے،‎عمران صاحب چار سال کی ناکامیوں، نااہلیوں اور کرپشن کی معافی مانگنے اسلام آباد آرہے ہیں۔ 

Back to top button