بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی انتقال کر گئے

بزرگ سیاستدان اورسابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی لاہورمیں انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق  سردار آصف احمد علی کافی عرصے سے علیل تھے، ان کی عمر 82سال تھی ۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ  سردارآصف احمد علی علالت کے باعث سیاست سے کنارہ کشی کر چکے تھے، ان کا تعلق ضلع قصور سے تھا اورانتخابی حلقہ بھی وہیں تھا ،آصف احمد علی کا شمار بردبار سیاست دانوں میں ہوتا تھا ۔

 سردارآصف احمد علی1940 میں پیدا ہوئے،ابتدائی تعلیم لارنس کالج گھوڑا گلی سے اوراعلی تعلیم گورنمنٹ کالج لاہور اور سینٹ جونز کالج آکسفورڈ سے حاصل کی۔وہ 1985 سے  2008 تک چار بار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 1993 سے 1996 تک بے نظیر بھٹو کے دور میں وزیر خارجہ رہے۔

سردارآصف احمد علی 2008 میں پلاننگ کے ڈپٹی چیئرمین بنے  تاہم وہ پیپلزپارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے اوربعد ازاں اس سے بھی علیحدگی اختیار کرلی۔خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی نمازجنازہ دو پہر دو بجے احمد پور نزد رائے ونڈ روڈ میں  ادا کی جائے گی ۔

مزید پڑھیے  ایل این جی ریفرنس، سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Back to top button