بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

کورونا کا شکار شکیب سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب کے کوویڈ19 کا شکار ہونے کی تصدیق کی۔  بی سی بی کے مطابق کورونا کے باعث شکیب الحسن سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے آئوٹ ہوگئے ہیں۔خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے ایک دن قبل ٹریننگ سیشن شروع کیا جبکہ شکیب کا آئندہ دو روز میں اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان تھا۔ تاہم اب بی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شکیب نے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے جبکہ کچھ دنوں بعد ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ 15 مئی سے چٹگانگ میں شروع ہوگا۔

Back to top button