بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کا بھی مسجد نبوی واقعہ پر ردعمل سامنے آگیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے مسجد نبویﷺ میں حکومتی وفد کے ساتھ گزشتہ روز پیش آنے والے بدتمیزی کے واقعے پر  اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے شرمناک ویڈیو پوسٹ کرکے واقعے پر بیان میں کہا کہ اور ابھی یہ لوگ حکومت میں ہیں جب لوگ ان کو ایوانوں سے ٹھڈے مارے کر نکال باہر کریں گے پھر یہ گھروں سے کیسے باہر نکلیں گے۔

شہباز گل بولے مسجد نبوی ﷺ میں شہباز شریف کو دیکھ کر نعرے لگائے گئے،کہا چور کہنے پر مریم اورنگزیب صاحبہ مسکرا کر شکریہ ادا کر رہی ہیں، واہ کیا اعتماد ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے کرمنلز کو مدینہ شریف میں چور کے نعروں کا سامنا ہوا، میں نے وہ وڈیو ڈیلیٹ کر دی جس میں نامناسب الفاظ اسعتمال کیے گئے تھے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کرمنل گینگ جہاں جائےگا اسے شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

بعد ازاں وزیر اعظم اور ان کا وفد روضہ رسول ﷺپر حاضری دینے پہنچا جہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے نعرے بازی شروع کردی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کچھ افراد مریم اورنگزیب اور شازین بگٹی کو گھیرتے ہوئے ان کے خلاف چور ،چورکے نعرے لگا تے ہوئے ویڈیوز بھی بنارہے ہیں۔

مزید پڑھیے  وزیراعظم کل کراچی گرین لائن کا افتتاح کرینگے
Back to top button