بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بیٹے کی موت کے بعد رونالڈو کی نومولود کیساتھ پہلی فیملی فوٹو

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا اپنے نوزائیدہ بیٹے کی موت کے بعد مداحوں کی جانب سے ملنے والی حمایت پر شکر گزار ہیں۔گزشتہ روز جوڑے نے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ وہ اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ گھر واپس آگئے ہیں، اس جوڑے کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ نوزائیدہ بیٹی کا جڑواں بھائی انتقال کر گیا ہے۔اسٹار فٹبالر نے انسٹاگرام پر فیملی فوٹو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ جیو(جارجیا)اور نومولود بیٹی بالآخر گھر آگئے ہیں اور اب ہم ساتھ ہیں۔رونالڈو نے کہا کہ آپ کا تعاون بہت اہم ہے اور میں محسوس کیا کہ آپ سب میرے خاندان سے محبت اور احترام کرتے ہیں۔سٹار فٹبالر نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اس ننھی مہمان کے لیے شکر گزار ہوں جس کا ہم نے اس دنیا میں خیرمقدم کیا ہے۔یاد رہے کہ پرتگال سے تعلق رکھنے والے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو اور ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگیز کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن بدقسمتی سے ان میں سے بیٹے کی موت ہوگئی۔گزشتہ سال اکتوبر میں جارجینا کے حاملہ ہونے کی خبر سامنے آئی تھی، کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا نے جڑواں بچوں (لڑکا اور لڑکی) کو جنم دیا تھا۔ بعد ازاں انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم افسوس کے ساتھ بتارہے ہیں کہ ہمارے بیٹے کی موت ہوگئی ، یہ کسی بھی والدین کیلئے سب سے تکلیف والا لمحہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھ ہی بیٹی کی پیدائش نے ہمیں ہمت اور خوشی دی ہے، کرسٹیانو رونا لڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہم ڈاکٹروں اور نرسوں کی جانب سے بہترین خیال رکھنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ اس موقع پر مداحوں سے گزارش ہے کہ وہ ہماری پرائیوسی کا خیال رکھیں۔

اشتہار
Back to top button