بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

بیس بال فیڈریشن انڈیا نے پاکستان میں ہونیوالی سائوتھ ایشین گیمز میں ٹیم بھجوانے کااعلان کردیا

پاکستان کیلئے ایک اچھی خبر، بیس بال فیڈریشن انڈیا نے پاکستان میں منعقد ہونیوالی سائوتھ ایشین گیمز میں انڈین بیس بال ٹیم بھجوانے کااعلان کردیا۔ انڈین بیس بال فیڈریشن کے سیکرٹری منوج کوہلی نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نام بھیجے گئے مراسلے میں انڈین بیس بال ٹیم کی شرکت کنفرم کرتے ہوئے بین الاقوامی کھیلوں کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخرعلی شاہ نے بتایا کہ سری لنکا،نیپال اوربنگلہ دیش کی ٹیمیں پہلے ہی کنفرم کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان بیس ٹیمیں(مردوخواتین) سائوتھ ایشیاء میں نمبر ون ہیں اور انشاء اللہ ہم بیس بال میں دونوں گولڈمیڈلز پاکستان کیلئے جیتیں گے۔ انہوں نے بتایاکہ انشاء اللہ ایشین گیمز اورسائوتھ ایشین گیمز کیلئے پاکستان بیس بال ٹیم کاکیمپ بہت جلد پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔

Back to top button