بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےبلوچستان پولیس وومن سیفٹی ایپ متعارف

خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئےبلوچستان پولیس وومن سیفٹی ایپ متعارف کروا دی گئی ہے۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے تعاون سے ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔انسپکٹر جنرل بلوچستان پولیس، محسن حسن بٹ نے کہا کہ خواتین بلوچستان وومن ایپ ضرور انسٹال کریں جو کہ پلے اسٹور پر آسانی سے دستیاب ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی جگہ خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو بذریعہ ایپ فی الفور مدد حاصل کرسکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو فوری مدد فراہم کرنا بلوچستان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

طالبات اور ورکنگ وومن اس ایپ سے با آسانی استفادہ کر سکتی ہیں۔بلوچستان پولیس وومن سیفٹی ایپ کے ذریعے سنگل ٹیب سے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔کسی بھی قسم کی ایمرجنسی میں اس ایپ کے ذریعے الرٹ کے بٹن سے آپ اپنی فیملی اور بلوچستان پولیس کو ایک ہی وقت میں خودکار نظام کے تحت مطلع کر سکتے ہیں۔بلوچستان وومن ایپ کی بدولت ہنگامی صورتِ حال میں آپ کی فیملی اور بلوچستان پولیس کو الرٹ موصول ہو جائےگا اور فیملی ممبر کے ساتھ ساتھ بلوچستان پولیس کنٹرول روم سے منسلک امدادی ٹیمیں فورآ مطلوبہ مقام پر پہنچ کر مدد فراہم کریں گی۔

مزید پڑھیے  حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
Back to top button