بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ 11 اپریل کو سماعت کریں گے۔ درخواست شہری مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ فواد چوہدری ، شاہ محمود قریشی، قاسم سوری اور اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا کہ سیکرٹری داخلہ کو  وزیراعظم اور  وزراء کے خلاف مبینہ خط سے متعلق انکوائری کا حکم دیا جائے، درخواست پر فیصلہ ہونے تک وزیراعظم، وزراء اور اسد مجید نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

مزید پڑھیے  شوکت صدیقی فوج کے خلاف تقریر کرتے تو پتا چل جاتا ان کا کتنا زور ہے،جسٹس عمر عطا بندیال
Back to top button