بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری مستعفی ہوگئے۔

قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر استعفے پر غور کر رہے ہیں۔ آج اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ایک وفاقی وزیر کی تلخی ہوئی، تلخی کا واقعہ پارلیمنٹ میں موجود صدارتی چیمبر میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر نے اسپیکر اسد قیصر سے کہا کہ آپ عمران خان کی لائن لیں اپنی لائن نہ لیں۔

ذرائع کے مطابق اس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ میں آئین پاکستان کی لائن لے رہا ہوں، تحریک انصاف میں شمولیت آئین پاکستان کے تحفط کیلئے کی تھی۔

مزید پڑھیے  سوات کے سیاحتی مقامات کالام اور مالم جبہ میں برفباری جاری
Back to top button