بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں یکم اپریل سے 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت کو  قیمت نہ بڑھانے کی وجہ سے 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 149روپے86پیسے ، ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 144 روپے15 پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 125 روپے56  اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 118 روپے 31 پیسے برقرار رہے گی۔

مزید پڑھیے  حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
Back to top button