بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ،دفاعی چیمپئن انگلش ٹیم سیمی فائنل میں داخل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ویمنز ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 100 رنز سے ہرا کر دفاعی چیمپئن انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

نیوزی لینڈ میں کھیلے جارہے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم 235 رنز کے تعاقب میں 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

بنگلا دیش کی جانب سے لتا مونڈل 30، شرمین اختر 25 اور شمیمہ سلطانہ 23 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

انگلینڈ کی طرف سے سوفی ایکلسٹن اور چارلی ڈین نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فرییا ڈیوس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیے  کورونا کا شکار شکیب سری لنکا کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے
Back to top button