بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

لاہور ٹیسٹ،پاکستان کو آسڑیلوی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 301 رنز درکار

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ختم ہوگیا، جہاں پاکستان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنالیے جبکہ اسے مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے میں مزید 301 رنز درکار ہیں۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری اس میچ میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ 

قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں جلد ہی امام الحق کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا، وہ 20 کے مجموعی اسکور پر 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

اس کے بعد سے نوجوان عبداللّٰہ شفیق اور اظہر علی نے 70 رنز کی پارٹنرشپ بناکر دن کا اختتام مثبت انداز میں کیا، دونوں بالترتیب 45 اور 30 رنز پر ناقابلِ شکست ہیں اور تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔

 

اس سے قبل لاہور ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کا پہلا سیشن مہمان بلے بازوں کے نام رہا، پاکستانی بولرز  کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

مہمان ٹیم نے پہلے سیشن میں ٹیم کے اسکور کو بغیر کسی نقصان 320 رنز تک پہنچایا، کیمرون گرین اور ایلکس کیری نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔

کھانے کے وقفے کے بعد قومی ٹیم نے 63 رنز بنانے والے ایلکس کیری اور 79 رنز پر موجود کیمرون گرین کی وکٹ حاصل کی۔

ایلکس کیری کو نعمان علی نے ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ کیمرون گرین کو نسیم شاہ نے بولڈ کیا اور یوں آسٹریلوی ٹیم 353 پر 7 وکٹوں سے محروم ہوئی۔

اس کے بعد آسٹریلوی ٹیل اینڈرز نے آل آؤٹ ہونے تک اسکور کو 391 رنز تک پہنچایا۔

مزید پڑھیے  عمر گل افغان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کنسلٹنٹ مقرر

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کے حصے میں چار چار وکٹیں آئیں جبکہ نعمان علی اور ساجد خان ایک ایک وکٹ لے سکے۔

Back to top button