بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواکو طلب کرلیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر علی زیدی، سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ نوٹس دیے جانے کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے مالاکنڈ کا دورہ کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے باوجود بھی جلسہ کیا گیا اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن مالاکنڈ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر علی زیدی، سینیٹر فیصل جاوید کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن مالاکنڈ کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی جنید اکبر ، ممبر صوبائی اسمبلی شکیل خان اور ممبر صوبائی اسمبلی پیر مصور کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلے کے اعلان کے بعد وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی اور وفاقی وزرا کو مالا کند میں جلسے میں شرکت کرنے پر نوٹسز جاری کردیے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن مالاکنڈ نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید، وفاقی وزیر علی زیدی، سینیٹر فیصل جاویدسمیت دیگر افراد کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن ملاکنڈ کے دفتر میں 22 مارچ کو دن 10 بجے طلب کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے  نواز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ
Back to top button