بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نواز شریف کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سابق صدر آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نواز شریف نے آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، دونوں رہنماؤں نے سیاسی و معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف اور آصف زرداری نے ضمنی انتخابات پر مشاورت کی اور عمران خان کے لانگ مارچ سےمتعلق بھی گفتگو کی۔آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر نواز شریف کو مبارکباد دی۔

Back to top button