بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر بھی بابر اعظم کے مداح

برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کراچی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی پر زبردست تعریف کی ہے ۔

کرسچین ٹرنر نے بابر اعظم کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم بابر اعظم کے کرکٹ دور میں جی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست سے بچنے کے لیے زبردست  بیٹنگ کی۔

کرسچین ٹرنر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی جانب سے  زبردست اسپورٹس مین شِپ کا مظاہرہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کراچی ٹیسٹ ڈرا کی صورت میں اختتام پذیر ہوا۔

Back to top button