بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ جاری

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ “شاد رہے پاکستان” جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری ملی نغمہ “شاد رہے پاکستان” 4 منٹ پر محیط ہے جس میں ملکی افواج کے علاوہ کراچی سے لیکر خیبر تک پاکستان کے خوبصورت شہروں، نیلگوں سمندر، کھیت کھلیانوں، پہاڑی سلسلوں اور برف پوش پہاڑوں کو دکھایا گیا ہے۔

ملی نغمے کو شجاع حیدر اور یشال شاہد نے گایا ہے جبکہ اس کے ڈائریکٹر یاسر جسوال ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر کہا گیا ہے ملی نغمہ “شاد رہے پاکستان” قوم کے عزم کا اظہار ہے، ملی نغمہ قوم کو خوشحالی کے راستے پر اتحاد اور ثابت قدمی کی ترغیب دیتا ہے۔

Back to top button