بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

تحریک عدم اعتماد پر مشاورت،کپتان نے سینئر کھلاڑیوں کو بنی گالہ طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کو طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک، علی زیدی، فواد چوہدری اور شفقت محمود کو مشاورت کے لیے بنی گالہ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور وزیراعظم قومی اسمبلی اجلاس بلانے کی حتمی منظوری دیں گے۔

دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کی جانب سے بھی تحریک عدم اعتماد میں حکومت یا اپوزیشن کا ساتھ دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ آج کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے  پی ٹی آئی والے جیل جانا چاہتے تھے، ان کو جیل بھیجا ہے، رانا ثنا اللہ
Back to top button