بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا،نوٹیفکیشن جاری

رمضان المبارک سے قبل ہی یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اور کوکنگ آئل پھر مہنگا کردیا گیا۔

گذشتہ دنوں یوٹیلیٹی اسٹورز پر  رمضان پیکج  دینےکا اعلان کیا گیا تھا اور اب قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

گھی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے اورکوکنگ آئل 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پرکیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز حکام کے مطابق جس قیمت پر کارپوریشن کی جانب سے خریداری کی جاتی ہے اس کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گذشتہ ماہ بھی مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل  کو مہنگا کیا گیا تھا، گذشتہ ماہ کوکنگ آئل 75 روپے فی لیٹر اور گھی کی فی کلو قیمت میں66 روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دیگر مختلف اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھائی گئی تھیں۔

Back to top button