بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انصار الاسلام کے کارکنوں کی پارلیمنٹ لاجز میں موجودگی،پولیس حرکت میں آگئی

پارلیمنٹ لاجز میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے محافظ دستے انصار الاسلام کی موجودگی پر اسلام آباد پولیس بھی حرکت میں آگئی۔

پولیس افسران پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے جہاں ان کی جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی سے بات چیت ہوئی۔

صلاح الدین نے کہا کہ انصارالاسلام کےکارکُن ہمارےمہمان ہیں،ہمارےمہمان قانون کے مطابق آئےہیں ،کارکنوں کے پاس اسلحہ نہیں ہے۔

اس موقع پر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی وزیر مملکت علی محمد خان اور نور عالم بھی موجود تھے۔

پولیس نے کہا کہ ہم ان کارکنوں کو تھانے لے کر جائیں گے جس پر صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ میرامہمان میرےکمرےمیں ہے آپ مجھے تھانے لے جائیں، میرے مہمان کو نہیں۔

بعد ازاں اس معاملے کا آئی جی اسلام آباد پولیس محمد احسن یونس نے بھی نوٹس لیا اور ڈی چوک پر ناکہ انچارج،  پارلیمنٹ لاجز کے انسپکٹر انچارج  اور لائن آفیسر کو معطل کردیا۔

پولیس اہلکار پارلیمنٹ لاجز کے چوتھے فلورپرپہنچی اور صلاح الدین ایوبی کے لاج نمبر 401 کے باہر پولیس کارش لگ گیا،  پولیس نے دونوں اطراف سے لاج کو گھیرے میں لیا اور اس دوران ایم این اےصلاح الدین ایوبی سے ایس ایس پی آپریشنز فیصل کامران سے مذاکرات بھی ہوئے۔

صلاح الدین ایوبی نے کہا کہ  آپ اپنے پولیس اہلکاروں کو نیچے لے جائیں لیکن  پولیس رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے لاج میں داخل ہوگئی اور تلاشی لی۔

مزید پولیس اہلکار جب رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کےلاج میں داخل ہوئےتو اس موقع پر ایم این اے صلاح الدین ایوبی کے اسٹاف اور  پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

مزید پڑھیے  جعلی کرنسی بنانے والا چار رکنی گینگ گرفتار

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ  اور خواجہ سعدرفیق بھی صلاح الدین ایوبی کےلاج میں پہنچے۔

Back to top button