بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ،پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے آج کھیلے گئے میچ میں اسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

پاکستان ویمن ٹیم نے مقررہ 50 اوورز  میں آسٹریلیا کو جیت کیلئے 191 رنز کا ہدف دیا ہے جسے اُس نے باآسانی 34 اعشاریہ 4 اوورر میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے عمیمہ سہیل نے  2 وکٹ حاصل کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے 72 رنز اسکور کرنے والی علیسا ہیلی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس سے قبل میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان ویمن ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، ابتدائی 4 وکٹ 44 رنز پر گر جانے کے بعد کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض نے ٹیم کو سہارا دیا اور 99 رنز کی شراکت قائم کی۔

دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، عالیہ ریاض 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ کپتان بسمہ معروف نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 78 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلانا کنگ نے 2 وکٹ حاصل کیے۔

Back to top button