بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 ہمیں نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کی فعالیت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ کی محنت کے بعد رحمت اللعالمین اتھارٹی فعال کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دین سے لاتعلق ہیں اور ہمارے بچوں کو دین سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہے، جب میں اسکول میں تھا تو مجھے کسی نے بھی نہیں بتایا کہ ریاست مدینہ کیا ہے اور اس کا مقصد کیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے اور میرے اندر بھی اصل تبدیلی اس وقت آئی جب میں نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مشاہدہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حق کا راستہ آسان نہیں ہے، حق کا راستہ دشواریوں سے بھرپور ہے، معاشرے کی بنیاد اخلاقیات پر ہوتی ہے اور ہمیں نوجوانوں کو پاکستان کے مقصد کے بارے میں بتانا ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک صرف کرپشن کی وجہ سے غریب ہوتے ہیں اور ہم نے کرپشن کو قبول کر لیا اس لیے اپنے آپ کو تباہ کر دیا لیکن مغرب میں تصور نہیں کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پونے 4 ارب روپے رکھے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے معاشرے میں کرپشن کو ناقابل قبول بنا دیا ہے، ایک شخص جھوٹ بول کر باہر بھاگا ہوا ہے اور یہاں صحافی کہتے ہیں کہ اسے تقریر کرنے دو۔

مزید پڑھیے  اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک نے ہالینڈ کی ملکہ میکسیما سے ملاقات
Back to top button